5دن میں پانچ بڑی خلاف ورزیوں پر ٹریکف پولیس کا ایکشن جاری،قوانین کی پاسداری کریں: سی ٹی او
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک پولیس کا ایکشن پانچ بڑی خلاف ورزیوں پر مقدمات کا اندراج شروع 5روز کے دوران 2586 افراد کو گرفتارکرلیا سی ٹی او لاہور اطہر وحید کے مطابق ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر 1283 افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیاخطرناک انداز میں اوور لوڈنگ اور حد سے تجاوز کرنے والی غیر قانونی باڈی والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی میں 541 افراد کو گرفتار کیا گیا غیر رجسٹرڈ اور موٹر سائیکل ریڑھی نما رکشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 224 افراد کو گرفتار کیا گیاتجاوزات اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائیوں میں 538 افراد کے خلاف گرفتاری عمل میں لائی گئی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کیا جائے گاشہریوں سے بھی کہیں گے کہ ٹریفک قوانین کو کسی صورت نظر انداز نہ کریں آپکی تھوڑی سی لاپرواہی بڑے حادثات کا سبب بن سکتی ہے