ٹریفک خلاف ورزیوں پر 536گرفتار

تجاوزات کے خلاف کارروائیوں میں 89 افراد کے خلاف مقدمات، لاپرواہی بڑے حادثات کا سبب بن سکتی ہے:پولیس
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک پولیس کا ایکشن پانچ بڑی خلاف ورزیوں پر مقدمات کا اندراج شروع 24 گھنٹوں میں 536 افراد کوگرفتارکرلیا سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر 232 افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے خطرناک انداز میں اوور لوڈنگ اور حد سے تجاوز کرنے والی غیر قانونی باڈی والی گاڑیوں کے خلاف 154 ایف آئی آرز درج کی گئی غیر رجسٹرڈ اور موٹر سائیکل ریڑھی نما رکشوں کیخلاف کارروائی کرتے ھوئے 33 افراد کو گرفتار کیا گیاتجاوزات کے خلاف کارروائیوں میں 89 افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 28 افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کیا جائے گاشہریوں سے بھی کہیں گے کہ ٹریفک قوانین کو کسی صورت نظر انداز نہ کریں آپکی تھوڑی سی لاپرواہی بڑے حادثات کا سبب بن سکتی ہے