لاہور (آئی این پی )ایڈوکیٹ محمد مدثر چودھری نے معمولی ٹریفک خلاف ورزیوں پر ایف آئی آر کا اندراج روکنے کیلئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کو خط بھیج دیا ۔تفصیل کے مطابق ایڈوکیٹ محمد مدثر چوہدری نے وزیر اعلی پنجاب ، آئی جی پنجاب اور سی ٹی او لاہور کو خط بھیجا۔خط میں کہا گیا کہ بغیر ہیلمٹ، لائسنس پر ایف آئی آر درج کرنا غیر مناسب کاروائی ہے۔ کم عمر طلبہ کا مستقبل ایف آئی آر سے تباہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھرمیں ٹریفک خلاف ورزیوں پر جرمانے و آگاہی ہوتی ہے۔ پاکستان میں کریمنل کیسز بنائے جا رہے ہیں جو بینادی حقوق کے خلاف ہے۔