رنگ روڈ پولیس کی ٹریفک خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں

 لاہور (کرائم رپورٹر) چیئرپرسن پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی صفی اللہ گوندل کی زیرصدارت لاہور رنگ روڈ پولیس کی ماہِ اکتوبر کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں کمانڈنٹ رنگ روڈ پولیس میاں اعجاز رشید اور تمام سرکل افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ماہانہ کارکردگی اور انفورسمنٹ اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس پر چیئرپرسن صفی اللہ گوندل نے رنگ روڈ پولیس کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ بریفنگ کے مطابق لاہور رنگ روڈ پولیس نے اوور اسپیڈنگ کرنے والی 5 ہزار 327 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کیے، جبکہ بغیر سیٹ بیلٹ گاڑی چلانے پر ایک ہزار 444 اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر ایک ہزار 782 ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ غلط اوورٹیکنگ پر 7 ہزار 515 اور دھواں چھوڑنے والی 5 ہزار 713 گاڑیوں کو جرمانے کیے گئے۔ اوور لوڈنگ کرنے والی 6 ہزار 122 اور کالے شیشوں والی 375 گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ مین کیرج وے پر غیر قانونی طور پر داخل ہونے والی 386 موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جبکہ غیر قانونی پیدل کراسنگ کرنے پر 2 ہزار 683 افراد کو جرمانے کیے گئے۔ ماہِ اکتوبر میں ٹریفک کی سنگین خلاف ورزیوں پر 93 مقدمات درج کیے گئے اور خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کو حوالات میں بند کیا گیا۔ چیئرپرسن صفی اللہ گوندل نے اوور اسپیڈنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں مزید سخت اور موثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے محفوظ سفر کے فروغ، ٹریفک قوانین پر عمل درا?مد اور شاہراہ پر نظم و ضبط یقینی بنانے کے لیے بلاامتیاز