لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کی ہدایات پر صوبہ بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف جاری خصوصی کریک ڈاؤن مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ تمام چیف ٹریفک آفیسرز (CTOs) اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرز (DTOs) کو محفوظ سفر اور ٹریفک کی بلا تعطل روانی یقینی بنانے کے لیے فیلڈ میں متحرک رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ترجمان ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف 51 ہزار سے زائد چالان ٹکٹس جاری کیے گئے، جبکہ لاہور میں سنگین ٹریفک خلاف ورزیوں پر 16 ہزار سے زائد چالان کیے گئے۔اعداد و شمار کے مطابق اسی عرصے میں ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے 15 ہزار سے زائد ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کی گئی