کرنٹ لگنے سے نوجوان چل بسا

لاہور(کرائم رپورٹر)مناواں کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے 20 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا ،پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خوشاب کا رہائشی سلیم عباس ریسٹورنٹ پر کام کرتا تھا جہاں اسے مبینہ طور پر کرنٹ لگ گیا اسے ہسپتال لے جایا گیا مگرجانبر نہ ہو سکا