قصور(خصوصی رپورٹ) پولیس تھانہ کوٹ رادھاکشن نے جھوٹی کال کرنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیل کے مطابق انسپکٹر سرور پرویز نے مقدمہ درج کروایا کہ مسکان بی بی نے وائرلیس کنٹرول پر کالیں کرکے بتایا کہ میرے والد اور چچا نے میری بہن کو 2ماہ قبل قتل کردیا ہے۔ آج مجھے موقع ملا ہے تو میں نے 15نمبر پر کال کردی ہے۔ اطلاع پاکر ملازمین کے ہمراہ موقع پر پہنچا ہوں۔ تصدیق حالات کرنے پر پتہ چلا ہے کہ ایسا کوئی وقوعہ رونما نہ ہواہے جس پر پولیس تھانہ کوٹ رادھاکشن نے جھوٹی کال کرنے والی مسکان بی بی کے خلاف جرم 29-Dٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔