قصور ،مصطفی آباد (خصوصی رپورٹ) پولیس نے 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے 2ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ سرہالی روڈ کے رہائشی اسلم نے 15 پر کال کر کے پولیس کو اطلاع دی کہ ڈاکوئوں نے اس سے 40 ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے ہیں۔ ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد واقعے کی تصدیق نہ ہونے پر مقدمہ درج کیا۔ ادھر تھانہ کھڈیاں میں تعینات اے ایس آئی نے مقدمہ درج کروایا کہ 15پر ریلوے پھاٹک کھڈ یاں مین دیپالپور روڈ پرواردات کی کال موصول ہونے پر کچہ پکہ پہنچے جہاں پر کھڈیاں کا رہائشی کالر انیس الرحمن نہ ملااور نہ ہی کال اٹینڈ کی ۔