15 پر جھوٹی کال کرنے پر 3 ملزموں کے خلاف مقدمات درج

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)تھانہ شاہکوٹ، تھانہ کسووال اور تھانہ غازی آباد کی حدود میں پولیس کو 15 پر جھوٹی کال کرنے پر ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہکوٹ کی حدود چک نمبر 36 چودہ ایل میں ایک واردات کی اطلاع دینے والے اکرام حسین کی 15 پر کال کے بعد چھاپہ مارا تو چوری کی اطلاع جھوٹی پائی اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، تھانہ کسووال کی حدود چک نمبر 115 سات سی آر میں شعبان بلوچ کی فون اور نقدی 35 ہزارروپے ڈکیتی کی واردات جھوٹی پائی گئی ملزم نے معمولی لڑائی جھگڑا پر وارادت کا رنگ دے دیا، پولیس نے اسے گرفتار کرلیا جبکہ تھانہ غازی آباد کی حدود چک نمبر 164 نو اے ایل میں نقب زنی کی اطلاع جھوٹی دینے پر افتخار سہو کو گرفتار کرلیا گیا۔