قصور(خصوصی رپورٹ) پولیس تھانہ صدر قصور نے نتھوکی سے ایک نامعلوم خاتون کی گلاکٹی ہوئی لاش برآمد کرلی۔ تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ صدر قصور میں تعینات اے ایس آئی عبدالحمید کو اطلاع ملی کہ نتھوکی گائوں کے قریب فصل مکئی میں ایک لاش پڑی ہوئی ہے جو موقع پر جاکر تصدیق حالات کیے گئے تو ایک خاتون کی گلا کٹی لاش پڑی تھی ، پولیس مصروف کارروائی ہے۔