لاہور (کرائم رپورٹر)ساندہ تھانہ کی حدود شبلی ٹائون میں واقع گھر سے خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی جس پر مقتولہ کے شوہر شمشاد کو شک کی بنا پر حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ریسکیو ٹیموں کے پہنچنے سے قبل ہی خاتون دم توڑ چکی تھی ، خاتون کی شناخت 28 سالہ ردا کے نام سے ہوئی۔ لاش کو تحویل میں لے کر کارروائی شروع کر دی گئی۔ گھر میں موجود تمام افراد کے بیانات قلمبند کر لئے گئے جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔