شیخوپورہ (خصوصی رپورٹ)ڈی پی او بلال ظفر شیخ کے حکم پرتھانہ سٹی فاروق آباد کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئیشاہین گرائونڈ فاروق آباد میں قمار بازی کرتے ہوئے7ملزموں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا،ہزارروں روپے جوئے پرلگی رقم اورتاش کے کارڈز برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،ملزمان میں غفار،ظفر،شہباز،سلطان،شاہد،فیصل،آ رکھا کوحوالات میں بند کردیا،مقدمہ مدعی راجہ خالد سروراے ایس آئی کے مطابق مخبر خاص کے مطابق مذکورہ ملزمان قمار بازی کررہے تھے جن کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔