مغلپورہ پولیس نے کارروائی کے دوران دائو پرلگی چارلاکھ سے زائد نقدی بھی برآمد کرلی
لاہور(کرائم رپورٹر)مغلپورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جوئے اڈہ پر چھاپہ مارکر 26 جواریوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس کے مطابق ملزم تاش کے ذریعے جواء کھیل رہے تھے،ملزمان سے داؤ پر لگی چار لاکھ سے زائد نقدی رقم اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔جواریوں کے خلاف مقدمہ پولیس مدعیت میں درج کیا گیا۔گرفتار ملزمان میں وقاص،عمران اور ارشد وغیرہ شامل ہیں۔