آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل نے ضلع ننکانہ کا دورہ

 معزز شہریوں کی شکایات اور درخواستیں سنیں اور موقع پر ہی حل کے احکامات جاری کیے
 لاہور(کرائم رپورٹر)آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل نے ضلع ننکانہ کا دورہ کیا ڈی پی او ننکانہ کے ہمراہ تھانہ سید والا اور تھانہ مانگٹانوالا میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ترجمان پولیس کے مطابق معزز شہریوں کی شکایات اور درخواستیں سنیں اور موقع پر ہی حل کے احکامات جاری کیے آر پی او شیخوپورہ نے موڑ کھنڈا کے پرائیویٹ سکول اور ہسپتال کے فوکل پرسنز کے ساتھ معاہدے دستخط کیے تھانہ مانگٹانوالا میں مسیحی برادری کے نمائندوں سے ملاقات کی اور پولیس تعاون کی یقین دہانی کروائی تھانہ فیض آباد میں انجمن تاجران و ممبران امن کمیٹی سے میٹنگ کی آر پی او شیخوپورہ نے تھانہ سید والا، مانگٹانوالا اور تھانہ فیض آباد کی انسپکشن کی اور تاثرات قلمبند کیے آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل کے مطابق شہداء  پولیس کی فیملیز اور پولیس ویلفیئر کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ وزیر اعلیٰ اور آئی جی پنجاب کے ویڑن کے مطابق کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔