ننکانہ صاحب ، قصور،شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)ننکانہ اورپھولنگر میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق، 7زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شاہ کوٹ روڈ پر ینگسن آباد سٹاپ کے قریب کار اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 60سالہ خاتون سرور بی بی موقع پردم توڑ گئی، جبکہ 3 افراد 25 سالہ امبر فاطمہ، 28 سالہ رحمن اور ایک دیگر شخص زخمی ہوا۔ نتھے خالصہ اڈا پھولنگر کے قریب22 ویلر ٹرک کا ڈرائیور اپنی گاڑی ک کے کنارے کھڑی کرکے اس میں آنے والی خرابی کو چیک کر رہا تھا کہ اسی دوران ایک دوسرے ٹرک نے سائیڈ سے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں گاڑی کا معائنہ کرنے والا30سالہ آصف نواز ٹرک کے نیچے آ کر بری طرح کچلا گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔شیخوپورہ میں صفدرآباد کے علاقہ ماہنیانوالہ روڈ پر دو موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں ایک شخص اللہ رکھا موقع پر جاں بحق 4، افراد عامر فرید،دعا،علی رضا،نورشدید زخمی ہوگئے۔