سیکرٹری ہا ئوسنگ کا شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کا دورہ

لاہور(خصوصی رپورٹ)سیکرٹری ہا ئوسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا اچانک دورہ کیا اور سیوریج سسٹم اپ گریڈیشن کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران واسا حکام کی جانب سے اب تک کی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔ سیکرٹری ہا ئوسنگ نے کوالٹی ایشورنس کمیٹیوں کو ہدایت کی کہ وہ جاری منصوبوں کے سرپرائز وزٹس کریں اور روزانہ کی بنیاد پر اپنی رپورٹس پیش کریں۔ مزید بر آں ہدایت کی گئی کہ ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کے لیے رات کے اوقات میں بھی زیادہ سے زیادہ کام جاری رکھا جائے۔