سکھ یاتریوں سے ملاقات، فول پروف سیکیورٹی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی
لاہور (کرائم رپورٹر) آر پی او شیخوپورہ رینج اطہر اسماعیل نے ضلع ننکانہ صاحب کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈی پی او ارسلان زاہد کے ہمراہ نگر کیرتن کے جلوس کا وزٹ کیا اور بابا گورونانک دیو جی کے 557ویں جنم دن کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی پی او نے آر پی او کو سیکیورٹی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ آر پی او اطہر اسماعیل نے سکھ یاتریوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ سکھ یاتریوں نے فول پروف سیکیورٹی انتظامات اور پولیس کے تعاون پر آر پی او کا شکریہ ادا کیا اور ان سے گھل مل گئے۔ آر پی او اطہر اسماعیل کا کہنا تھا کہ بابا گورونانک جی کے جنم دن کی تقریبات کو پْرامن بنانا اولین ترجیح ہے، اس مقصد کے لیے سیکیورٹی کے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں