لاہور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، قصور اور ننکانہ کے 63 مکمل‘ 4 جزوی طور پر بحال

سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی پر پاور ڈویژن 14 ستمبر تک کی رپورٹ جاری کر دی گئی
اسلام آباد(آن لائن)سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی پر پاور ڈویژن 14 ستمبر تک کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے ۔رپورٹ پاورڈویژن کے مطابق فیسکو کے زیرِ انتظام علاقوں ٹی ٹی سنگھ، فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، سرگودھا، میانوالی اور ڈی آئی خان کے 28 گرڈ اور 81 فیڈرز متاثر ہوئے۔فیسکو کے متاثرہ فیڈرز میں 36 مکمل اور 44 جزوی طور پر بحال کردیئے گئے ہیں اورفیسکو کے 203844 متاثرہ صارفین میں سے 138550 صارفین کیلئے بجلی بحال کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فیسکو کے باقی 65294 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی کی بحالی کا کام پانی اترنے پر 15 ستمبر تک مکمل کرنے کی توقع ہے۔رپورٹ کے مطابق لیسکو میں لاہور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، قصور اور ننکانہ کے 67 متاثرہ فیڈرز میں سے 63 مکمل اور 4 جزوی طور پر بحال، لیسکو کے 73734 متاثرہ صارفین میں سے 68909 صارفین کیلئے بجلی بحال کر دی گئی، لیسکو کے باقی 4825 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی کی بحالی کا کام 14 ستمبر تک مکمل کرنے کی توقع، لیسکو کے زیرِ انتظام علاقے لاہور، ننکانہ اور شیخوپورہ میں بجلی کی بحالی کا کام مکمل ہوگئی ہے ۔رپورٹ پاورڈویژن کے مطابق میپکو کے زیرِ انتظام علاقوں کے 180 متاثرہ فیڈرز میں سے 7 مکمل اور 166 جزوی طور پر بحال، میپکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں 268846 متاثرہ صارفین میں سے 20925 صارفین کیلئے بجلی بحال، میپکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں پانی اترتے ہی متاثرہ فیڈرز کی مکمل بحالی کا کام شروع ہو جائے گا