لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سٹی بلال احمد نے اچھی کارکردگی کے حامل اہلکار اور افسران میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے ترجمان پولیس کے مطابق تعریفی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والوں میں انچارج سگیاں سب انسپکٹر نعمان،اے ایس آئی عمران کنسٹیبل احسان سمیت دیگر شامل ہیں سب انسپکٹر نعمان پر مشتمل ٹیم نے 12 گھنٹوں کے اندر اپنی بیوی کو قتل کرنے اور لاش کو جلانے والے سفاک قاتل کو ساتھی ملزمہ سمیت گرفتار کیا ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق بہادر اور محنتی اہلکار و افسران ہمارا فخر ہیں اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیاعوام الناس کے جان و مال کی حفاظت پر مامور پولیس جوانوں کے حوصلے بلند ہیں