ڈولفن سکواڈ : اچھی کارکردگی کے حامل اہلکاروں میں تعریفی اسناد کی تقسیم

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کے اچھی کارکردگی کے حامل اہلکاروں کے لیے تعریفی اسناد کی تقسیم کی گئی ترجمان ڈولفن   کے مطابق ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کی اہلکاروں سے ملاقات اوراچھی کارکردگی پر شاباش دی۔ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے اقبالٹاؤن کی ٹیم کو تعریفی اسناد سے نوازا۔ڈولفن ٹیم نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے اقبال ٹاؤن ڈویڑن میں فرسٹ پوزیشن حاصل کی۔ ڈولفن سکواڈ کے کانسٹیبل وسیم،محسن،آصف اور ہیڈ کانسٹیبل مقبول کو تعریفی اسناد سے نوازا گیاایس پی ڈولفن ارسلان زاہدکے مطابق ڈولفن سکواڈ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔