لاہور( کرائم رپورٹر)پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے خواتین اور بچوں سے زیادتی سمیت دیگر کیسز میں عدالتوں سے ملزموں کو سزائیں کروانے والے 12پراسیکیوٹرز کو تعریفی اسناد ، شیلڈ زکے ساتھ کیش پرائز دینے کا اعلان کیا ہے،تقریب آج پراسیکیوشن آفس میں ہوگی ۔ فرہاد علی شاہ نے کہا پراسیکیوٹرز کو 3کیٹیگری میں تقسیم کردیا گیا، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز کو 35ہزار ،ڈپٹی 30ہزار،اسسٹنٹ پراسیکیوٹرز کو 25ہزر روپے کیش سے نوازا جائے گا۔ پراسیکیوٹرز میں شہزاد نواز ،ساجد سعید بھٹی ،ناہید کنول،یاسمین کوثر،فیصل نوید ،طاہر نذیر کیانی،تبسم صوفی،حمیرا اعجاز،مہذیب اویس ،رفاقت علی،عمران نصیر،سجاد حسین شامل ہیں۔