لاہور(کرائم رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں پولیس افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے منعقدہ دو ماہ پر محیط آرمر کورس کی تکمیل پر تعریفی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت ایس پی ہیڈ کوارٹرز منزہ کرامت نے کی۔ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی ہیڈ کوارٹرز منزہ کرامت نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ دورانِ تقریب انچارج وردی گودام سب انسپکٹر رانا صداقت علی کو نمایاں کارکردگی پر تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا۔تقریب میں بتایا گیا کہ انچارج کوت سب انسپکٹر طارق محمود نے 23 پولیس افسران و جوانوں کو آرمر کورس کے دوران اسلحہ کی تربیت اور بریفنگ فراہم کی۔ کورس میں لاہور پولیس اور سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے افسران و جوانوں نے شرکت کی ایس پی ہیڈ کوارٹرز منزہ کرامت کے مطابق اسلحہ کا مکمل طور پر فعال اور قابلِ استعمال ہونا پولیس کی پیشہ ورانہ تیاری اور آپریشنل استعداد کار کا ضامن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوت اسلحہ کی صفائی، دیکھ بھال اور مرمت آپریشنل کامیابی کے لیے ناگزیر ہیایس پی منزہ کرامت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیس افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے آئندہ بھی خصوصی تربیتی کورسز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔