اچھی کارکردگی کے حامل اہلکار اور افسران میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم

محنت اور ایمانداری سے فرائض منصبی سر انجام دینے والے اہلکار ہمارا فخر :ایس پی قاضی علی
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے اچھی کارکردگی کے حامل اہلکار اور افسران میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے پولیس کے مطابق تعریفی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والوں میں شاہدرہ پولیس کی خاتون آفیسر سب انسپکٹر فرح مشتاق سمیت اہلکار عبد الحنان اور ثقلین شامل ہیں سب انسپکٹر فرح مشتاق پر مشتمل ٹیم نے سنیچر گینگ اور قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ایس پی سٹی قاضی علی رضا کا کہنا تھا کہ محنت اور ایمانداری سے فرائض منصبی سر انجام دینے والے اہلکار ہمارا فخر ہیں،اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیاعوام الناس کے جان و مال کی حفاظت پر مامور پولیس جوانوں کے حوصلے بلند ہیں