تھانہ سبزہ زار کی حدود سے 11 سالہ بچہ اغوا

پولیس بچے کو بازیاب کروانے میں ناکام ، والدین کی دہائیوں نے دل دہلا دیا
لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ سبزہ زار کی حدود سے 11 سالہ بچہ اغوا کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق حسنین مدرسے کا طالب علم ہے ایک سال سے مدرسے میں زیر تعلیم ہے۔نا معلوم افراد کی جانب سے بچے کو اغوا کیا گیاپولیس کی جانب سے تھانہ سبزہ زار میں والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیاپولیس بچے کو بازیاب کروانے میں ناکام ہو گئی، والدین کی دہائیوں نے دل دہلا دیا۔