فہد کے صحیح سلامت ملنے پر والد کی پولیس کو دعائیں،شاباش دی: ایس پی ڈاکٹر محمد عمر
لاہور(کرائم رپورٹر)سبزہ زار پولیس نے15 کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے گمشدہ بچہ تلاش کر لیاایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق حسن ٹاؤن سے 4 سالہ فہد گھر سے نکلا اور گم ہو گیاوالد شاہ نواز نے 15 پر کال کر کے پولیس کو مطلع کیا سبزہ زار پولیس کی تلاش جاری ہیسبزہ زار پولیس نے فہد کو کچھ ہی گھنٹوں میں ڈھونڈ نکالا، فہد کے صحیح سلامت ملنے پر والد شاہ نواز نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دی،ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے ایس ایچ او سبزہ زار امجد ڈوگر اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی ڈاکٹر محمد عمر کا کہنا ہے کہ جرائم کی روک تھام کے ساتھ کمیونٹی پالیسینگ کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے