سبزہ زار پولیس کا احسن اقدام، 6 سالہ گمشدہ زویا کو والدہ سے ملا دیا

لاہور(کرائم رپورٹر)سبزہ زار پولیس کا احسن اقدام 6 سالہ گمشدہ زویا کو والدہ سے ملا دیا پولیس کے مطابق 6 سالہ زویا گھر سے چیز لینے نکلی اور لاپتہ ہو گئی زویا کی والدہ نے تلاش کرنے کے بعد تھانہ میں اغواء￿  کا مقدمہ درج کروا دیاایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے بچی کی بازیابی کے لیے فوری ٹیم تشکیل دی ایس ایچ او سبزہ زار نے ٹیم کے ہمراہ چند گھنٹوں میں بچی زویا کو ٹھوکر سے بحفاظت تلاش کر لیابچی کی تلاش کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں اور ہیومین ریسورس سے مدد حاصل کی گئی بیٹی کے بحفاظت ملنے پر والدہ میں خوشی کی لہر سبزہ زار پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دی ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے ایس ایچ او سبزہ زار امجد ڈوگر اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کا کہنا ہے کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے