لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور انویسٹی گیشن پولیس بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کے لیے دن رات سرگرم عمل ہیانچارج انویسٹی گیشن تھانہ ڈیفنس ایسونیا لیاقت نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 4بچوں 13سالہ عثمان، 13سالہ وسیم عباس، 14سالہ گلفام اور 14سالہ عمر فاروق کو سیالکوٹ سے تلاش کر لیاانچارج انویسٹی گیشن تھانہ ڈیفنس ایسونیا لیاقت کے مطابق چاروں بچے لاہور سے ٹرین میں بیٹھ کر سیالکوٹ چلے گئے تھیتمام بچوں کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تلاش کیا گیامدعی غلام مصطفیٰ نے اپنے اور ہمسایوں کے بچوں کے اغواء کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس اے میں درج کروایا تھا دوسری جانب انچارج انویسٹی گیشن برکی فیاض احمد نے 16سالہ ریحان علی کو تلاش کرکے ورثاء کے حوالے کیابچوں کی بحفاظت بازیابی پر ورثاء نے انچارج انویسٹی گیشنز کا شکریہ ادا کیاڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے شب و روز کوشاں ہیں