لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے اپنے آفس میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہے ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے عوام الناس کے مسائل سنے اور موقع پر حل کے احکامات جاری کیے ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق کھلی کچہری میں عوام الناس کے درپیش مسائل سنے جا رہے ہیں، شہریوں کے مسائل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں کھلی کچہری کا مقصد سفارشی کلچر کا خاتمہ اور عوام الناس کے مابین فاصلے کم کرنا ہے تھانوں میں آنے والے شہریوں کے ساتھ پولیس خوش اخلاقی، عزت و احترام سے پیش آئیں عوام الناس کے درپیش مسائل کے حل اور جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں عوام الناس مشکل کی ہر گھڑی میں پولیس کو اپنے ساتھ شانہ بشانہ پہلی صفوں میں پائیں گئے انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالا دستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے،