عوام ہر گھڑی میں پولیس کو اپنے ساتھ شانہ بشانہ پہلی صفوں میں پائیں گے
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے احکامات پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہے ایس پی اقبال ٹاون ڈاکٹر محمد عمر کی جامع مسجد غوثیہ ایوبیہ مارکیٹ مسلم ٹاو?ن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ڈی ایس پی مسلم ٹاون سرکل عاطف معراج اور ایس ایچ او مسلم ٹاون عاطف اقبال بھی موجود تھے ترجمان پولیس کے مطابق کھلی کچہری میں ایس پی اقبال ٹاون ڈاکٹر محمد عمر نے عوام الناس کی شکایات و مسائل سنے اور موقع پر حل کے احکامات جاری کیے ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق کھلی کچہری کا مقصد سفارشی کلچر کا خاتمہ اور عوام الناس کے مابین فاصلے کم کرنا ہیشہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، عزت و احترام سے پیش آئیں،عوام الناس مشکل کی ہر گھڑی میں پولیس کو اپنے ساتھ شانہ بشانہ پہلی صفوں میں پائیں گے،شہریوں کے مسائل کے لیے ہمارے دفاتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں، کھلی کچہری میں پولیس کی جانب سے بھرپور تعاون اور درپیش مسائل کو اولین ترجیحات پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی، انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالا دستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے،