بیوی، 2بیٹوں پر پٹرول چھڑک کر خودسوزی کرلی

عمر دراز ہسپتال میں دم توڑ گیا،عاصمہ ، عبداللہ، ابراہیم کی حالت تشویشناک ،واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ قرار
اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ کے تھانہ بی ڈویڑن کے سرکی محلہمیں گھریلوجھگڑے پر خاندان کے سربراہ نے بیوی اور 2کمسن بیٹوں پر پٹرول چھڑک کر شعلوں کے حوالے کرنے کے بعد خودسوزی کرلی۔ شدید جھلسے عمر دراز، اسکی بیوی عاصمہ، دو کمسن بیٹوں عبداللہ اور ابراہیم کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال لایا گیا،بعد ازاں تشویشناک حالت میں لاہور کے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں کچھ دیر بعد فیملی سربراہ عمر دراز شدید جھلسنے کی وجہ سیدم توڑ گیا۔ شدید جھلسنیوالی اسکی بیوی عاصمہ اور دو بیٹے عبدآ اور ابراہیم ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔ پولیس نے عمر دراز کی نعش کو قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیااور ایف آئی آر درج کر کے حقائق معلوم کر رہی ہے۔