ریکارڈ یافتہ مفرور ملزم پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر مفرور ملزم کے خلاف پولیس ان ایکشن ہیایس ایچ او باغبانپورہ محمد عمران نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے قتل، اقدام قتل کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ مفرور ملزم محسن عرف موسی گرفتار کرلیا ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق قتل کے مقدمہ میں ضمانت خارج ہونے پر ملزم محسن روپوش ہو گیا تھاچند روز میں ایس ایچ او باغبانپورہ محمد عمران نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مفرور ملزم محسن کو گرفتار کر لیا گیاایس پی کینٹ کی ایس ایچ او باغبانپورہ محمد عمران اور پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیامفرور ملزمان کے خلاف دیے گئے ٹارگٹ کو ہر صورت مکمل کیا جائیگا۔