ریکارڈ یافتہ موبائل سنیچر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ سٹریٹ کریمنلز ،سنیچرز کیخلاف ان ایکشن ہے نارتھ کینٹ درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ موبائل سنیچر کوگرفتارکرلیا۔ترجمان ڈولفن کے مطابق پٹرولنگ پر مامور ڈولفن ٹیم کو شہری نے سنیچنگ کی واردات کے متعلق آگاہ کیا۔ڈولفن نے شہری کی نشاندہی پر تعاقب کے بعد ملزم کو راؤنڈ اپ کیاملزم کے قبضہ سے چھینا گیا ہزاروں روپے مالیت کا موبائل و موٹر سائیکل برآمد کی گئی ملزم کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی چوری کی نکلی ملزم علی رضا ریکارڈ یافتہ ہے ملزم کو مزید کارروائی کیلئیتھانہ نارتھ کینٹ کے حوالے کر دیا گیاایس پی ڈولفن شاہ میر خالدنے ڈولفن ٹیم کو شاباش اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔