تھانیدار کا نوجوانوں پر تشدد

 دو نوجوانوں کو ایل سی ڈی چوری کے الزام پراے ایس آئی نے حراست میں لیا
 ڈی آئی جی آپریشنز کا نوٹس ایس پی سٹی کو فوری مقدمہ درج، ملزم کی گرفتاری کا حکم 
لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی سبزی منڈی میں تھانیدار نے نوجوانوں پر تشدد کیا ،دو نوجوانوں کو ایل سی ڈی چوری کے الزام پراے ایس آئی نے حراست میں لیا ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی کو فوری مقدمہ درج کرکے گرفتاری کا حکم دے دیا ذرائع پولیس کے مطابق اے ایس آئی بلال کے تشدد کی فوٹیج سامنے آ گئی۔فوٹیج کے مطابق اے ایس آئی بلال لڑکوں پر ڈنڈے برساتا رہا۔ڈنڈوں کے وار سے تشدد کے باعث دونوں لڑکے چیختے چلاتے رہے۔تھانیدار نے لڑکوں کی ایک نہ سنی اور تشدد کرتا رہا۔ اے ایس آئی کی پولیس گردی نے پولیس کے سافٹ امیج پر پھر سوال کھڑے کردیے ہیں تشدد کا نشانہ بناکر بغیر کسی کارروائی دونوں لڑکوں کو رہا کر دیا گیا دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی بلال احمد کو فوری مقدمہ درج کرکے گرفتاری کا حکم دے دیا ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق اے ایس آئی بلال چوکی سبزی منڈی سے ٹرانسفر ہو کر تھانہ ساندہ میں تعینات ہیاے ایس آئی کے خلاف محکمانہ کارروائی کا بھی آغاز کر دیا گیا بچوں پر تشدد اور ناروا سلوک کرنے کا معاملہ ایس پی سٹی بلال احمد کی طرف سے شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا سرکل افسر کو معاملہ کی فوری انکوائری کرنے کی ہدایت دی گئی ڈی ایس پی بادامی باغ سرکل انکوائری رپورٹ پیش کریں گے،ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ فوٹیج میں نظر آنے والے بچے نامعلوم ہیں جنکو تلاش کر کے بیانات لیے جائیں گیانکوائری رپورٹ کی روشنی میں زمہ داران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی اختیارات سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے