تھانیدار کا خاتون پر تشدد، ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار

اے ایس آئی اعجاز نے خاتون کو تھپڑ مارے،ڈی پی او کا نوٹس، مقدمہ درج
پاکپتن(خصوصی رپورٹ)پاکپتن میں تھانیدار کا خاتون پر بہیمانہ تشدد، تھپڑمارنے کی ویڈیو وائرل، اے ایس آئی گرفتار، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے نواحی گائوں 39 ایس پی میں چوکی فرید کوٹ کے اے ایس اعجاز نے ریڈ کیا اور اس دوران گھر خالی کروانے کیلئے خاتون پر بہیمانہ تشدد کرنا شروع کر دیا، متاثرہ خاتون چیخ و پکار کرتی رہی، اس موقع پر ایک لیڈی کانسٹیبل بھی موجود تھی۔وقوعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ڈی پی او پاکپتن جاوید اقبال نے نوٹس لے لیا جس پر مذکورہ تھانیدار کو گرفتارکرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ڈی پی او جاوید چدھڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے کی ہر گز اجازت نہیں ، اختیارات سے تجاوز کرنے والے کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ۔