لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی زیرنگرانی ناجائز اسلحہ اور شو آف ویپن کے خلاف کارروائیاں جاری ہے دوران سنیپ چیکنگ گلشن اقبال، نیاز بیگ اور اقبال ٹاؤن پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے دوران چیکنگ اسلحہ لیکر گھومنے اور نمائش کرکے خوف و حراس پھیلانے والے5 ملزمان سمیع اللہ ذیشان، ایاز فیضان اور شاہ زیب کوگرفتار کرلیاایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمرکے مطابق ملزمان سے2 رائفلیں3 پستول میگزین اور سینکڑوں گولیاں برآمد کر لیں گی گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیاایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے گلشن اقبال نیاز بیگ اور اقبال ٹاؤن پولیس کو شاباش دی ناجائز اسلحہ، شو آف ویپن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں