لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں ناجائز اسلحہ کی ترسیل اور نمائش کے خلاف یکے بعد دیگرے کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈیفنس سے دو مشکوک ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق پولیس ریسپانس یونٹ نے دو ملزمان کو سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران حراست میں لیا۔ ملزمان سرعام اسلحہ کی نمائش کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلا رہے تھے۔ پی آر یو ٹیم نے چوہنگ سے بھی مشکوک ملزم کے بیگ سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزمان سے تین رائفلز، گولیاں اور میگزینز برآمد کی گئیں۔ ملزمان خضر، احسان اور نادر کو مزید کارروائی کے لیے تھانہ ڈیفنس بی اور چوہنگ کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈولفن سکواڈ شہر کو اسلحہ سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ڈولفن سکواڈ سٹریٹ کرائم کے قلع قمع کے لیے پرو ایکٹو کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔