رات کے اندھیرے میں اسلام آباد کے ریسٹورنٹس کو مضر صحت گوشت کی سپلائی ناکام، 400 کلو ناقص گوشت برآمد

رات کے اندھیرے میں اسلام آباد کے ریسٹورنٹس کو مضر صحت گوشت کی سپلائی ناکام، 400 کلو ناقص گوشت برآمد

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے رات گئے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سنبھل کی حدود میں ناقص اور بدبودار گوشت کی سپلائی ناکام بنا دی۔

 کارروائی کے دوران 400 کلو گرام بدبو دار گوشت برآمد کیا گیا جو مختلف ریسٹورنٹس کو سپلائی کیا جانا تھا۔اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر رات 1 بجے چھاپہ مار کر 10 من سے زائد گوشت سے بھری گاڑی قبضے میں لے لی اور تھانے منتقل کر دی۔ ناقص گوشت کو شوارما اور دیگر گوشت کی مصنوعات میں استعمال کرنے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہرہ صدیق کا کہنا تھا کہ ایسی کارروائیاں عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے ضروری ہیں۔