لاہور: راوی روڈ پولیس نے غیر قانونی طور پر آن لائن پتنگیں اور ڈور سپلائی کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 400 تیار پتنگیں اور ڈور کے 10 پنے برآمد کرلیے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت شہزاد اور ایاز کے نام سے ہوئی ہے، جو مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر پتنگوں اور ڈور کی خرید و فروخت اور سپلائی میں ملوث تھے۔ ملزمان مختلف طریقوں سے گاہکوں تک پتنگیں اور ڈور پہنچانے کا کام کر رہے تھے۔ایس پی سٹی کے مطابق ملزم شہزاد پتنگوں کی ترسیل کے لیے لوکل ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتا تھا اور پتنگیں کاٹن کے ڈبوں میں چھپا کر مختلف مقامات پر بھجواتا تھا تاکہ پولیس کی نظروں سے بچ سکے۔
دوسری جانب دوسرا ملزم ایاز آن لائن آرڈرز وصول کرکے ڈور کے پنوں کی سپلائی میں مصروف تھا۔ ملزمان آن لائن رابطوں کے ذریعے آرڈرز حاصل کرتے اور پھر مختلف ذرائع سے مطلوبہ سامان خریداروں تک پہنچاتے تھے۔پولیس نے کارروائی کے دوران دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 400 تیار پتنگیں اور ڈور کے 10 پنے برآمد کرلیے۔ برآمد ہونے والا سامان قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔