فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج مزید فتوحات حاصل کریں گی : ملک محمد احمد خان

لاہور (سپیشل رپورٹر)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں سپیکر نے کہا  جنرل عاصم منیر کی قیادت میں معرکہ حق کی شاندار فتح قوم کی تاریخ کا سنہری باب ہے۔ فیلڈ مارشل کا اعزاز جنرل سید عاصم منیر کی جرات، قیادت اور قربانیوں کا اعتراف ہے۔ ملک محمد احمد خان نے کہا کہ جنرل عاصم منیر نے اپنی دانا قیادت سے دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ قوم نے جنرل عاصم منیر کی قیادت میں یکجہتی، حوصلے اور غیرت کی ایک نئی مثال قائم کی، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی مسلح افواج مزید فتوحات حاصل کریں گی