راولپنڈی ( آن لائن ) لیبیا کے مسلح افواج کے کمانڈر نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دفاعی صنعتی اور تکنیکی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر سے لیبیائی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال، سیکیورٹی چیلنجز اور دفاعی تعاون سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔