غیرت کے نام پر ماں قتل

منشا اور اسکے بیٹوں ارسلان حیدر اورعدنان حید رکو شبہ تھا کہ ان کی  ماں روبینہ کے کسی سے ناجائز تعلقات ہیں 
 پاک ایونیو کالونی ساہیوال میں بیٹوں نے باپ سے ملکر روبینہ کاچھری سے گلا کاٹا،فرا ر ہوگئے، دوملزم پکڑ لئے
ساہیوال (خصوصی رپورٹ)غیرت کے نام پر بیٹوں نے باپ سے ملکرماں کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گا ئوںR86/6کے رہائشی حسنین حید رکی ہمشیرہ روبینہ بی بی کی شادی 23سال قبل منشا سے ہوئی۔ منشا اور اسکے بیٹوں ارسلان حیدر اورعدنان حید رکو شبہ تھا کہ روبینہ کے کسی سے ناجائز تعلقات ہیں اسی شک پر باپ بیٹوں نے پاک ایونیو کالونی میں اپنے گھرمیں روبینہ کو چھری سے گلا کاٹ کر قتل کردیااورفرارہوگئے۔ اطلاع پر پولیس فرید ٹا ئون نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لیکر ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیااور حسنین حیدر کی رپورٹ پر تینوں ملزموں کیخلاف مقدمہ قتل درج کرلیا۔ ڈی پی اوساہیوال رانا طاہر رحمن نے نوٹس لیکر ملزموں کی فوری گرفتاری کاحکم دیدیا اور کہاغیرت کے نام پر قتل ناقابل برداشت ہے۔ ملزموں کو سخت سزاد لوائی جائے گی۔ پولیس کے مطابق دوملزموں کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔