خیرپور (خصوصی رپورٹ)خیرپور میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر ایک اور خاتون قتل کر دی گئی۔ تھانہ بی سیکشن کی حدود مل کالونی میں تین بچوں کی ماں ارم جانوری کو مبینہ طور پر اس کے بھائی اور کزن نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق خاتون کو مبینہ طور پر اس کے بھائی وزیر جانوری اور کزن عامر علی نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔ مقتولہ کے شوہر احمد علی نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی اہلیہ کو بے بنیاد الزامات کی بنیاد پر قتل کیا گیا۔