صوئے آصل میں بھائیوں نے ماں اور بہن کے گلے کاٹ دئیے،پولیس نے باپ ، ملزم بیٹے پکڑ لئے
لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقے صوئے آصل میں غیرت کے نام پر بھائیوں نے ما ں اوربہن کو گلا کاٹ کرقتل کردیا ترجمان پولیس کے مطابق پولیس کوچندگھنٹیقبل دوہریقتل کی افسوسناک اطلاع ملی،ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق تارڑ ٹیم کے ہمراہ فوراً موقع پر پہنچے،مقتولہ رخسانہ بی بی اوربیٹی کورمشا کوگلا کاٹ کر قتل کیا گیا، ملزمان علی حسن، علی زین اوریوسف نے اپنی ماں اور بہن کو قتل کیا، دو ماہ قبل ماں بیٹی کے گھر سے بھاگنے کا مقدمہ 2506/25درج کروایا گیا،ماں بیٹی گزشتہ روز واپس گھر پہنچی تو سفاک بیٹوں نے گلے کاٹ کر قتل کر دیا ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس لے لیا، جس کے بعد سفاک قاتلوں کو ایک گھنٹے میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے خاتون کے شوہرکوبھی حراست میں لے لیا اور لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیاایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر ایاز حسین نے کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔