ایری گائو ں میں بیٹے نے غیرت کے نام پر اپنی 60 سالہ بوڑھی ماں کو دردناک انداز میں پھانسی د ی
کوئٹہ (آئی این پی )صوبہ بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں ناخلف بیٹے نے غیرت کے نام پر بوڑھی ماں کو پھانسی دے کر اور ایک بوڑھے شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق یہ المناک واقعہ نصیر آباد میں کچھی بولان میں پیش آیا، جہاں ایری گائو ں میں بیٹے نے غیرت کے نام پر اپنی 60 سالہ بوڑھی ماں کو دردناک انداز میں پھانسی دے کر قتل کر دیا جب کہ 60 سالہ شخص کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تاہم دہرے قتل کا ملزم پولیس کے وہاں پہنچنے سے قبل ہی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیں جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔پولیس کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنی 60 سالہ والدہ مسمات ش بھنڈ کو پہلے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا اور پھر مبینہ آشنا 60 سالہ مرید خان چانڈیو کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔