مرنیوالے ڈاکوکی شناخت نہ ہوسکی،موٹر سائیکل، نقدی ،ناجائزاسلحہ بر آمد
پاکپتن(خصوصی رپورٹ) تھانہ کلیانہ کی حدود بڈھ جلال اکبر کے قریب پولیس مقابلہ میں 1 ڈاکو ہلاک اور 2 فرار ہو گئے، پولیس ذرائع کے مطابق 3 مسلح ڈاکو پرانا تھانہ بائی پاس کے قریب دیہاتی سے موٹر سائیکل و نقدی چھین کر فرار ہو رہے تھے، پولیس کے تعاقب پر بڈھ جلال اکبر کے قریب پولیس اور ڈاکو ئوں کا سامنا ہوا، ملزموں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، تھانہ کلیانہ پولیس نے جواب میں اکا دکا فائر کئے ،فائرنگ رکنے پر 1 ڈاکو ساتھی ڈاکو ئوں کی فائرنگ سے مردہ حالت میں پڑا ملا جبکہ 2 ڈاکو فرار ہو گئے، ہلاک ڈاکو سے واردات میں چھینی گئی موٹر سائیکل، نقدی اور واردات میں استعمال ناجائزاسلحہ بر آمد ہوا، پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت تاحال نہ ہو سکی، پولیس کی جانب سے علاقہ کی ناکہ بندی کر کے فرار ہونے والے ڈاکو ئوں کی تلاش بھی جاری ہے