اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیاگیا،3 فرار ہو گئے،پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ چوچک کے علاقے خیراں والا پل چوچک روڈ پر 4 ڈاکوؤں نے کار سوار شہری واصف رضا سے نقدی، طلائی چین، گھڑی ، پرس چھینااورہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے- پکار 15 پر اطلاع ملتے ہی پولیس نے تعاقب کیاتوڈاکوؤں نے خیراں والا پل کے قریب پولیس پارٹی پرفائرنگ کر دی ،کراس فائرنگ کے نتیجہ میں ایک ڈاکو عظیم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا،جبکہ 3 ڈاکو فرار ہوگئے، پولیس نیزخمی ڈاکو عظیم سے نقدی ، طلائی چین اور اسلحہ برآمد کر لیا،زخمی ڈاکو کو ٹی ایچ کیو ہسپتال رینالہ منتقل کر دیا گیا۔