ڈاکوایک شہری سے موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل چھین کرفرارہوئے تھے
اوکاڑہ( خصوصی رپورٹ)مبینہ پولیس مقابلہ کیدوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،2 فرار ہو گئے، پولیس نے ناکے لگا دیئے پولیس ترجمان کے مطابق 3 مسلح ڈاکووں نے راجووال نہر نزد شمس کے کے نواحی علاقے سے اسلحہ کے زور پر شہری رحمت علی سے موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل چھینا۔ پکار 15 پر اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او حجرہ فرخ شہزاد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈاکوؤں کا تعاقب کیا ڈاکووں نے سہتی قبرستان کے قریب پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ،پولیس نے حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی ،جس کے نتیجہ میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا، 2 ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے، ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، ڈاکو کے قبضہ سے موٹر سائیکل، نقدی رقم اور اسلحہ برآمد فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا، پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، زخمی ڈاکو کو ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور منتقل کر دیا گیا۔