تھانہ قبولہ کی حدود اڈا جھانب کے قریب مقابلہ ،مرنیوالے ڈاکوکی شناخت نہ ہوسکی، فرارساتھیوں کی تلاش جاری ہے
پاکپتن ،عارفوالا(خصوصی رپورٹ)تھانہ قبولہ کی حدود اڈا جھانب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ سے 1 ڈاکو ہلاک، 2 فرار ہوگئے،مسلح ڈاکو نزد کھچی فارم شہری سے نقدی اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے تھے،پولیس ہیلپ لائن پر اطلاع موصول ہونے پر قبولہ پولیس نے مسلح ڈاکو ئوں کا تعاقب کیا،اڈہ جھانب کے قریب قبولہ پولیس اور ڈاکو ئوں کا آمنا سامنا ہو گیا،ڈاکو ئوں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی،پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی ،فائرنگ رکنے پر 1 ڈاکو مردہ حالت میں پڑا ملا جبکہ 2 ڈاکو فرار ہو گئے،ہلاک ڈاکو سے واردات میں چھینی گئی نقدی،موٹر سائیکل اورناجائز اسلحہ بر آمد ہوا، ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت تاحال نہ ہو سکی ،علاقہ کی ناکہ بندی کر کے فرار ہونے والے ملزموں کی تلاش جاری ہے۔