تیسریروزبھی مبینہ پولیس مقابلہ،1ڈاکو ہلاک

وحید اقبال 19مقدمات میں مطلوب تھا،3 دنوں میں 6 ڈاکو ہلاک ہو چکے
 اوکاڑہ( خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ میں مسلسل تیسرے روز بھی مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، 3 دنوں میں 6 ڈاکو ہلاک ہو چکے، پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ صدر کی حدود 27 ٹو ایل کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ پولیس کو پکار 15 پر ڈکیتی کی اطلاع موصول ہوئی متعدد ڈاکو شہزاد نامی شہری کے ساتھ ڈکیتی کر کے فرار ہو گئے تھے،پولیس کے تعاقب پر پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکو ئوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی،پولیس کی حفاظتی خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ پولیس ذرائع کے مطابق ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، مرنے والے ڈاکو سے پستول 30 بور ملا، جس کی شناخت وحید اقبال کے نام سے ہوئی ہے جو لاہور، اوکاڑہ کے مختلف تھانوں میں 19 سنگین جرائم میں ملوث پایا گیا، فرار ملزموں کی گرفتاری کے لیے پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔