15روز میں ٹیکس نادہندہ 9ہزا رپراپرٹیز سیل

شہری کارروائی سے بچنے کے لیے بروقت پراپرٹیز ٹیکس ادا کریں
لاہور (کرائم رپورٹر)ٹیکس نادہندہ کے خلاف کارروائی میں تیزی گزشتہ پندرہ روزہ میں ریجن اے میں 9 ہزار پراپرٹیز کو سیل کردیا گیا۔ دوسری طرف سیل توڑنے والوں کے خلاف محکمہ ایکسائز پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی۔ ٹیکس ادائیگیوں کے بعد 2 ہزار پراپرٹیز کو ڈی سیل کردیا گیا۔ڈائریکٹر ریجن اے محمد مشتاق کا کہنا ہے کہ پندرہ روز میں 10 کروڑ روپے کی ریکوری کی۔ نادہندگان کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ شہری کارروائی سے بچنے کے لیے بروقت پراپرٹیز ٹیکس ادا کریں۔